A Kid Hospitalised After Eating Shawarma
فیصل آباد،چھپکلی والا شوارما کھانے سے بچہ بے ہوش ، ،اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے سویٹس اینڈ بیکرز کے دو ملازم کو گرفتارکرلیا مالک فرار ہو گیا
فیصل آباد( اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چھپکلی والا شوارما کھانے سے بچہ بے ہوش ، ،اہل خانہ کی درخواست پر پولیس نے سویٹس اینڈ بیکرز کے دو ملازم کو گرفتارکرلیا مالک فرار ہو گیا ،آن لائن کے مطابق چوک گلفشاں کالونی میں واقع معروف سویٹس شاپ شیریں محل سویٹس اینڈ بیکرز سے ملحقہ ٹیسٹی برگر اینڈ شوارما پوائنٹ سے گلفشاں کالونی کے رہائشی ملک خالدکے نو بیٹے عبدالرحمن نے گزشتہ رات شوارما خریدا ،بچہ شوارما کھا رہا تھا کہ کڑوا محسوس ہونے پر اس کے اہل خانہ نے شوارما کھول کو دیکھا تو اس میں چھپکلی مری ہوئی پائی گئی ،شوارما کھانے والے بچے پر زہر کا اثر ہونے سے وہ بے ہوش ہو گیا ،جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں طبی امداد کے بعد اس کی حالت بہتر ہو گئی ،متاثرہ بچے کے ،اہل خانہ نے چوکی گلفشاں کالونی میں ٹیسٹی برگر اینڈ شوارما پوائنٹ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی ،پولیس نے دو ملزموں گلفشاں کالونی کے شاہد ولد منظور اور دالوال کے عرفان ولد سرورکو حراست میں لیکر دکان کے مالک طارق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیںShare This:
-
PrevoiusPublic Holiday in Pakistan
-
Next
No Comment to " A Kid Hospitalised After Eating Shawarma "