News Ticker

Menu

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.
But the system can sometimes be confusing or intimidating. Who should you talk to if you have a question or problem?

Make a Difference with education, and be the best.

Make a Difference with education, and be the best.
Many studies reveal a huge gap between theory and practice in teacher education, leading to serious doubts concerning the effectiveness.
Powered by Blogger.

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

How you can get top grades, to get a best job.

How you can get top grades, to get a best job.

About

Featured Posts

Featured Posts

Featured Posts

Popular Posts

Popular Posts

Security Department Ask Punjab Govt Not to Open BZU & Other Institutes of Multan

ملتان ، سیکورٹی ادارں کا زکریا یونیورسٹی سمیت دیگر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار


ملتان(تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) خفیہ اداروں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت ملتان میں موجود سینکڑوں سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے اور حکومت پنجاب کو مراسلہ لکھا ہے کہ ان اداروں کو 12 جنوری کو نہ کھولا جائے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی‘ ابن سینا میڈیکل کالج‘ این ایف سی کالج‘ سینٹ میریز سکول‘ بیکن ہاؤس سکول‘ لاسال سکول سمیت ملتان شہر میں قائم سینکڑوں سرکاری اور پرائیویٹ سکول و کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کی جانچ پڑتال اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کو ناکافی ہونے کے باعث خفیہ اداروں نے حکومت پنجاب کو ایک خصوصی مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا ہے کہ انہیں 12 جنوری کو نہ کھولا جائے کیونکہ ان میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء و طالبات اور اساتذہ کی سکیورٹی کے وہ انتظامات نہیں ہوسکے جن کی ہدایت حکومت نے کی ہے۔ اس خفیہ مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے قاسم ہاسٹل 30 غیر ملکی طلباء زیر تعلیم ہیں جن کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جبکہ یونیورسٹی کا رقبہ وسیع ہونے اور چار دیواری مکمل نہ ہونے اور مناسب سکیورٹی گارڈز تعینات نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہوسکتا ہے۔ اس مراسلے میں ابن سیناء میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں سکیورٹی گارڈز نہ ہونے اور باؤنڈری والی چھوٹی اور محدود ہونے پر سکیورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اسی طرح بیکن ہاؤس سکول جوکہ بوسن روڈ پر واقع ہے‘ اس کے پیچھے آموں کے باغ کے باعث سکیورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کینٹ کے علاقے میں سینٹ میریز سکول‘ اور بوسن روڈ پر واقع لاسال سکول کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر موجود سینکڑوں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس مراسلے میں ابن سیناء میڈیکل کالج کی سات بسوں جو طلباء و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سروسز فراہم کرتی ہیں‘ میں سکیورٹی گارڈز نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان خفیہ اداروں نے اپنے اس مراسلے میں حکومت پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ ملتان میں قائم سکیورٹی ایجنسیز کے پاس اپنے سکیورٹی گارڈز کو دینے کیلئے اسلحہ بھی موجود نہیں ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے اسلحہ کے نئے لائسنسوں پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے ملتان کے سینکڑوں تعلیمی ادارے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اور سکیورٹی ایجنسیوں کی خدمات لینے سے بھی قاصر ہیں لہٰذا اس صورتحال کے پیش نظر ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت تمام بڑے اور چھوٹے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو سکیورٹی کے مکمل انتظامات نہ ہونے تک نہ کھولا جائے۔

Share This:

Post Tags:

Jillur Rahman

I'm Jillur Rahman. A full time web designer. I enjoy to make modern template. I love create blogger template and write about web design, blogger. Now I'm working with Themeforest. You can buy our templates from Themeforest.

No Comment to " Security Department Ask Punjab Govt Not to Open BZU & Other Institutes of Multan "

  • To add an Emoticons Show Icons
  • To add code Use [pre]code here[/pre]
  • To add an Image Use [img]IMAGE-URL-HERE[/img]
  • To add Youtube video just paste a video link like http://www.youtube.com/watch?v=0x_gnfpL3RM