News Ticker

Menu

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.
But the system can sometimes be confusing or intimidating. Who should you talk to if you have a question or problem?

Make a Difference with education, and be the best.

Make a Difference with education, and be the best.
Many studies reveal a huge gap between theory and practice in teacher education, leading to serious doubts concerning the effectiveness.
Powered by Blogger.

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

How you can get top grades, to get a best job.

How you can get top grades, to get a best job.

About

Featured Posts

Featured Posts

Featured Posts

Popular Posts

Popular Posts

Browsing "Older Posts"

CM Approves Free Public Wi-Fi Across Province Including Multan

Saturday 28 February 2015 / No Comments

CM Approves Free Public Wi-Fi Across Province Including Multan

“Khadim-e-Punjab Metro Wi-Fi Network Programme”, free of charge Wi-Fi facility will be provided at important educational institutions, hospitals, railway stations, airports, metro bus routes and bus stands. 
LAHORE: Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif  gave on Thursday approval for free of charge public Wi-Fi facility across the province.
While presiding over a high-level meeting, the chief minister gave approval to various important measures for the promotion of information technology in the province.
According to the Khadim-e-Punjab Metro Wi-Fi Network Programme, free of charge Wi-Fi will be provided at important educational institutions, hospitals, railway stations, airports, metro bus routes and bus stands, among other places.
Addressing the meeting, the chief minister said that the Metro Wi-Fi Network Programme will begin from Multan, Rawalpindi and Lahore, and eventually expand.
The purpose of this programme is to promote education in the province with the help of modern technology.
The chief minister also approved a proposal to provide tablets to teachers of mathematics and science subjects from Class-VI to X. Students of Class V to VIII of public sector schools who obtain prominent positions in annual examinations will also be given tablets.
Shahbaz added that the Punjab Information Technology Board has also started the programme of digitalisation of textbooks with the cooperation of Punjab Textbooks Board.
“Punjab government has digitalised all science and mathematics textbooks from Grade 6 to 10, while CDs of the books have also been produced.”

Schools In Punjab To Have Tablets For Replacing Books

/ No Comments

بچے کتابوں کو بھول جائیں۔ اب ذریعہ تعلیم ہوگا ٹیبلٹ
پنجاب حکومت سکولوں میں نیا نظام متعارف کرا رہی ہے جس کی بدولت طلباء بھاری بستوں سے نجات پا سکیں گے
صوبے میں اعلیٰ معیار تعلیم کے لیے پنجاب حکومت ایک نئے نظام تعلیم کو متعارف کرا رہی ہے۔ اس میں طلباء کو بھاری بستے اور کتابیں اٹھانے کی بجائے سارا تعلیمی مواد ایک ٹیبلٹ میں دستیاب ہوگا۔
ای لرن پراگرام کے پہلے حصے میں رواں مالی سال میں صوبے کے 20 ہزار سکولوں میں ڈیجیٹل مواد کے ساتھ جدید ترین ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں گے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اس سارے پراجیکٹ میں پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا۔ پی آئی ٹی بی  کی زیر نگرانی ماہر اساتذہ  اور 150 طلبا، جو انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب کیے گئے ہیں،تعلیمی مواد کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کریں گے۔
پروگرام منیجر کاشف فاروق کے مطابق انہوں نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے کتابوں کے مواد کو دوبارہ لکھا ۔ اس سارے عمل میں انہیں 15 ہزار غلطیاں  بھی ملیں۔ ان غلطیوں کو ڈیجیٹل فارمیٹ اور اور کتابوں کے آئندہ ایڈیشنوں میں درست کر دیا جائے گا۔
طلبا کے لیے جو تعلیمی مواد تیار کیا جا رہا ہے اس میں 2ڈی اور 3ڈی ویڈیوز بھی شامل ہیں جن سے طلباء کو پڑھنے  میں کافی آسانی ہوگی ۔پی آئی ٹی بی تمام ڈیجیٹل  ڈیٹا ایک مرکزی کمپیوٹر میں  اور سکولوں میں قائم لیب کے کمپیوٹر میں رکھے گا ، جس سے ڈیٹا تک آن لائن اور آف لائن رسائی بہت آسان ہوگی۔
پی آئی ٹی بی نے ان جدید ترین ٹیبلٹ سے تعلیم دینے کے لیے صوبے کے  50 ہزار اساتذہ کو بھی تربیت دی ہے۔ان اساتذہ کو ایک مخصوص ٹیبلٹ دیا جائے گا جس میں ایک پراجیکٹر بھی ہو گا۔ اس پراجیکٹر سے دیوار  یا کسی بھی سطح پر 50 انچ تک کے ڈسپلے پر طلباء کو تعلیم دی جا سکے گی۔
ان ٹیبلٹ کی تیاری کے لیے حکومت مختلف کمپینوں سے رابطے میں ہے  جو ایسے پراجیکٹر والے واٹرپروف اور “جھٹکا” پروف ٹیبلٹ تیار کر سکے ۔   
پہلے مرحلے پر یہ ٹیبلٹ چھٹی سے دسویں کلاس  تک   کے طلباء کو  میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔پنجاب حکومت اس سے پہلے بھی لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن سکیم متعارف کرا چکی ہے۔ ٹیبلٹ کے ذریعے تعلیم  دینا لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن سے بھی بڑا منصوبہ ہے۔ حکومت کا اراد ہ ہے کہ جلد ہی اس منصوبے کو کالج کی سطح تک پھیلایا جائے۔

Jobs in National Accountability Bureau (NAB) Multan

Friday 27 February 2015 / No Comments

Jobs in National Accountability Bureau (NAB) Multan


National Accountability Bureau Multan

1) DC Assistant (BPS-15) 
2) Assistant (BPS-14) 
3) Steno Typist (BPS-14)
 4) Upper Division Clerk (BPS-09)
 5) Clerk (BPS-04).




Download BIO Data Form from Here




Check Free If Your SIM is Verified or Not

Thursday 26 February 2015 / No Comments
کیا آپ کی سم کی تصدیق ہوچکی ہے؟ مفت میں معلوم کریں۔
تمام کمپنیوں نے تصدیق کا سٹیٹس بنانے کے لیے مفت سروس شروع کر دی ہے۔
پی ٹی اے کی ہدایت پر تمام موبائل کمپنیوں نے موبائل سم کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل شروع کیا ہوا ہے۔13 اپریل 2015 تک سم کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں  سم کو بلاک کر دیا جائے گا۔
سم کی تصدیق کی کیفیت کے بارے میں مختلف کمپنیوں نے مختلف طرح کی سہولت پیش کی ہوئی ہے جس کی مدد صارفین معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا ہمارے موبائل سم کی تصدیق مکمل ہو چکی یا نہیں۔مفت سروس کی وجہ سے تمام صارفین کو ایک دفعہ ضرور اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

آپ کے نام پر کتنی موبائل سمز ہیں؟
یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کے نام پر کتنی موبائل سمز ہیں کسی بھی موبائل سے ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر(بغیر ڈیش کے) کے لکھ کر 668 پر بھیج دیں۔جوابی ایس ایم ایس میں  آپ کو اس شناختی کارڈ نمبر پر جاری کی گئی سموںکی تعداد معلوم ہو جائے گا۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔ انٹرنیٹ پریہی سروس حاصل کرنے کے لیے http://cnic.sims.pk وزٹ کریں۔خالی خانے میں بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور Submit کا بٹن دبا دیں۔فوراً ہی آپ کے سامنے آپ کے شناختی کارڈ پر جاری کی گئی سمز کی تعداد آ جائے گی۔سموں کی تعداد اور آپ کے پاس موجود سموں سے آپ کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے نام پر کتنی ایسی سمیں ہیں جن کا آپ کو معلوم نہیں۔ اس کے بعد فرداً فرداً تمام سموں کی تصدیق  کے لیے ذیل میں دئیے گئے طریقےپر عمل کرتے ہوئے تسلی کر لیں کہ آیا آپ کے نام پر موجود سم کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔

ٹیلی نار
ٹیلی نار موبائل سم کی تصدیق کے حوالے سے جاننے کےلیےکسی بھی ٹیلی نار نمبر سے ایس ایم ایس میں  بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور اسے 7751 پر بھیج دیں ۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔ 

موبی لنک
موبی لنک موبائل سم کی تصدیق کے حوالے سے جاننے کےلیےکسی بھی موبی لنک نمبر سے ایس ایم ایس میں  بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور اسے 6001 پر بھیج دیں ۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔

وارد
وارد موبائل سم کی تصدیق کے حوالے سے جاننے کےلیےکسی بھی وارد نمبر سے ایس ایم ایس میں  بغیر ڈیش کے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں اور اسے 789 پر بھیج دیں ۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو بتا دیا جائے گا کہ آپ کے نمبر کی تصدیق ہو چکی ہے یا نہیں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔

یوفون
یوفون موبائل نمبر کی تصدیق کی معلومات کے لیے   یوفون نمبر سے *336*1#   ڈائل کریں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔

زونگ
زونگ  موبائل نمبر کی تصدیق کی معلومات کےلیے زونگ نمبر سے *6622# ڈائل کریں۔ یہ سروس بالکل مفت ہے۔
 
اگر آپ کی سم کا سٹیٹس غیر تصدیق شدہ ہو تو کسی  فرنچائز یا ریٹیلر پر جا کر اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔اگر سم آپ کے نام پر نہیں مگر آپ کے استعمال میں ہے تو اسے بھی اپنےنام کرنا بہت آسان ہے۔ بس سم لےکر فرنچائز جا کر بائیومیٹرک تصدیق کرنا ہوگی۔

Principal Of Govt. Emerson College in Aaj Ki Shasiyat section of Express Newspaper

Sunday 22 February 2015 / No Comments

Principal Of Govt. Emerson College in Aaj Ki Shasiyat section of Express Newspaper


Five More BS Programs Added in GEC Multan

/ No Comments

Scholarship for Intermediate & BS Students in LUMS

/ No Comments

Scholarship for Intermediate & BS Students


Matric and Ninth Roll no. slips from BISE MULTAN Available Online

Sunday 15 February 2015 / No Comments

Matric and Ninth Roll no. slips from BISE MULTAN Available Online

جملہ سربراہان ادارہ جات کو مطلع کیا جا تا ہےکہ بورڈ اتھارٹی کے فیصلہ کے مطابق میٹرک، نہم سا لانہ امتحان 2015 کے ریگولر طلباٰ ؑ طالبات کی رولنمبر سلپس بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کریں گے اور رولنمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رولنمبر سلپ پر موجود مخصوص جگہ پر دستخط و مہر سربرا ہ اداراہ ثبت کریں گے۔ اگر کسی امیدوار کی رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو امتحان شروع ہونے سے قبل دفتر تعلیمی بورڈ سے رابط کر کے مطلوبہ درستی کر والیں بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری سر براہ ادارہ پر ہو گی۔نیز جن ادارہ جات نے ابھی تک اپنے اعتراضات دور نہیں کرائے تو اُن کے امید واران کی رولنمبر سلپس اُس وقت تک آن لائن پرنٹ نہ ہو ں گی جب تک وہ اپنے اعتراضات دور نہیں کر وا لیتے۔ لہذا جلد از جلد اپنے ادارہ کے اعتراضات کو دور کر وانے کے لئے دفتر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کر یں ۔


Sir Liaqat Rasool & Rao Irshad became Principals

Thursday 12 February 2015 / No Comments
Two Respected teachers of GEC Multan promoted and became principals.

Congratulations!! We will miss you..



Admission of 9 students cancelled in Govt. Emerson College Multan

Saturday 7 February 2015 / No Comments
Larai Jhagron Mein Mulavis 9 students k daakhly par pabandi


BS Statistics 2nd Semester Date Sheet (Final)

/ No Comments

BS Statistics 2nd Semester Date Sheet (Final)

After a long wait BS Statistics Date Sheet has been announced, but Result of 1st semester still has not been announced which is an alarming situation for students as it has taken more than one year. Students are so worry about their result.

Examination has been scheduled on theses dates.
Date Sheet
BS Statistics (2nd Semester) Final
Subject
Day
Date
Statistics 102
Friday
10-02-2015
Management 113
Saturday
11-02-2015
Functional English 102
Monday
12-02-2015
Islamiat 101
Tuesday
13-02-2015
Economics (in Relation Current) 110
Wednesday
14-02-2015
Economics (intro to eco of pak) 111
Thursday
16-02-2015
Thomas Calculus
Friday
18-02-2015
Note:
Examination will start at 09:00 AM.
Visit www.GECMultanStudents.blogspot.com

لڑکوں، لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر مشہور و مقبول ہونے کے 14نکات

Thursday 5 February 2015 / No Comments


لڑکوں، لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر مشہور و مقبول ہونے کے 14نکات
پانچ ہزار میں سے کم سے کم تین ہزار فرینڈ صنف نازک کو بنائیں، ایک ہزار مشہور شخصیات کو اور ایک ہزار چوّل لازمی فرینڈ بنائیں۔ ( آپ کی ریکوئسٹ قبول ہونے کی وجہ بھی آخر ی ہے)


(1)خوامخواہ کی چیزیں، اِدھر اُدھر کی فضولیات ہر کسی کو ٹیگ کریں۔

(2)مولویوں کی برائیاں کریں، ان کے رنگین قصوں کو گاہے بگاہے اچھالیں، حوروں سے چھیڑ چھاڑ کریں۔

(3) لڑکیوں کی حمایت کریں، عورتوں کی طرفداری کریں( جن حضرات کی بیگمات بھی فیس بک استعمال کرتی ہیں وہ اس طریقے کونظر انداز کریں)۔
(4)زیادہ سے زیاہ لائک حاصل کرنے کیلئے ان لوگوں کو دوست بنائیں جو ہر وقت فیس بُک پر گرین سگنل دے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔
(5)پانچ ہزار میں سے کم سے کم تین ہزار فرینڈ صنف نازک کو بنائیں، ایک ہزار مشہور شخصیات کو اور ایک ہزار چوّل لازمی فرینڈ بنائیں۔ ( آپ کی ریکوئسٹ قبول ہونے کی وجہ بھی آخر ی ہے)
(6)فیوریٹ کے بدلے فیوریٹ، لائیک کے بدلے لائیک، کمنٹ کے بدلے کمنٹ، فالو کے بدلے فالوکریں۔
(7)ڈائجسٹ چٹکلے، بچوں کے رسالوں سے کام کی باتیں اور گوگل پر اُردو شاعری سے کاپی پیسٹ کریں۔
(8)کسی کاغذی تنظیم کا رُکن بن جائیں، ہوسکے تو خود ہی کوئی این جی او بنا کر صدر یا چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیں۔
(9)ہر ہفتے کسی بھی مشہور شخصیت یا مہنگی گاڑی کے ساتھ تصویر بنواکر کم سے کم 100لوگوں کو ٹیگ کریں۔
(10)کسی بھی مہنگے ہوٹل یا ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہوکر دانتوں میں تیلی مارتے ہوئے تصویر بنا کر اَپ لوڈ کریں۔
(11)دوست کی پھوپھی کے ولیمے میں بنائی گئی تصویر لازمی شیئر کریں۔ تصویر بنواتے وقت کسی سے کوٹ اُدھار لے لیں۔
(12)ہر مہینے میں ایک بار طبیعت خراب ہونے کا اسٹیٹس لازمی دیں۔
(13) ہر دو ماہ بعد کسی نہ کسی رشتے دار کی موت کی خبر ضرور دیں، اس سے دوستوں کی توجہ کا پتہ چلتا ہے۔
(14)فارغ وقت میں فیس بُک کے دوستوں سے کسی بھی حوالے سے مشورہ مانگیں اور اس شغل سے ٹائم پاس کریں۔


##


لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر شہرت کے 14راز

(1)ہر تین دن بعد فیلنگ afsurda، پانچویں دن happy، اوردس دن بعد headacheدیں۔

(2)پانچ ہزار فرینڈز میں سے چار ہزار لڑکوں کو دوست بنائیں، کیونکہ یہی ہر تصویر پر واہ واہ اور ہر غم میں آہ آہ کرتے ہیں۔
(3) نامور شعراء کی شاعری اپنی تصویر کے ساتھ لگا کر شیئر کریں۔
(4)چاہے چنگ چی میں سفر کریں، لیکن ٹریولنگ Vitz پر لکھیں۔
(5)اپنی کلوز فرینڈز کو کبھی فیس بُک پر فرینڈز نہ بنائیں۔ یہ آپ کی شہرت دیکھ کر آپ کا تمام کچا چٹھا کھول سکتی ہیں۔
(6)کسی مشہور ایکٹر، ماڈل کو دوست نہ بنائیں ، کیونکہ آپ سے زیادہ کوئی خوبصورت نہیں ہے۔
(7)صبح اٹھ کر گوگل سے اچھے سے ناشتے کی تصویر اٹھا کر اپ لوڈ کریں اور بعد میں آرام سے چائے پاپے سے ناشتہ کرلیں۔
(8)گھر میں غلطی سے کوئی اچھی ڈش بن جائے تو اس کی تصویر لازمی شیئر کریں۔
(9) رشتہ داروں کی شادیوں میں جاکر مختلف اینگل سے تصویریں بنوائیں اور ایک ایک کرکے اَپ لوڈ کریں، ایک ساتھ شیئر کرنے کی غلطی نہ کریں۔
(10) بغیر نام لیے کسی فرینڈ کی فرضی شکایت کا لکھ دیں اور دوستوں سے رائے پوچھیں۔یقین کریں بہت مزا آئے گا، سب کے خلوص کا پتہ چلتا ہے اس طرح۔
(11)کوئی بھی نئی فلم دیکھتے ہوئے لازمی دوستوں کو بتائیں کہ watching movie .......،خالی جگہ پر فلم کا نام دیں۔
(12)کسی دوسری لڑکی کو لائک نہ کریں، نہ کمنٹ دیں۔ اگر کمنٹ دینا ضروری ہو تو ایسا دیں جو سامنے والی کے تن بدن میں آگ لگادے۔
(13)روزانہ دس سے زیادہ لوگوں کو کمنٹ یا لائک نہ کریں کیونکہ پرائے لڑکوں کو زیادہ فری کرنے سے نقصان اپنا ہوتا ہے اور پھر قدر بھی نہیں رہتی۔
(14)چاہے محلے کی دکان سے انڈے لینے جائیں لیکن فیس بُک پر شاپنگ کا اسٹیٹس دیں۔

New Malware is Spreading on Facebook

Tuesday 3 February 2015 / No Comments

فیس بک پرایک نیاخطرناک ٹروجن سرگرم ہوگیا
سیکورٹی ماہرین کے مطابق صرف 2 دن میں اس ٹروجن نے 110،000 صارفین کے اکاؤنٹ کو متاثر کیا۔
اگر آپ کی نیوز فیڈ میں کسی دوست کی جانب سے شیئر کی گئی کوئی غیر اخلاقی ویڈیو نظر آ رہی ہے تو اس پر کلک کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیئے گا۔ اگر پھر بھی اس پر کلک کر دیں اور آپ کو فلیش پلگ ان انسٹال کرنے کا کہا جائے تو بغیر سوچےیہاں سے گم ہو جائیں، کیونکہ یہ ایک مال وئیر / ٹروجن  ہے جسے انسٹال کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کوتو خطرہ ہو گا ہی مگر دوستوں اور رشتے داروں کےسامنے  واٹ بھی لگ سکتی ہے۔ دودنوں میں اس  مال وئیر نے 110،000 فیس بک صارفین کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔
یہ مال وئیر انسٹال ہونے کے بعد آپ کے 20 کے قریب دوستوں کو اسی طرح کی ویڈیو ٹیگ کرنا شروع کر دیتا ہے۔
یہی اس کے تیزی سے پھیلنے کی بڑی وجہ ہے۔ اس سے پہلے جو مال وئیر یا ٹروجن ہوتے تھے وہ انفرادی طورپر صارف کے دوستوں کو پیغامات  دیتے تھے ۔ مگر یہاں تو  بیس بیس دوستوں کو ویڈیو ٹیگ ہو جاتی ہے۔
یہ ٹروجن اتنا خطرناک ہے کہ انسٹال ہونے کے بعد صارفین کے ماؤس اور کی بورڈ کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔
فیس بک کے ترجمان کے مطابق وہ اس حالیہ ٹروجن کے تدارک کےلیے کام کر رہے ہیں۔