News Ticker

Menu

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.
But the system can sometimes be confusing or intimidating. Who should you talk to if you have a question or problem?

Make a Difference with education, and be the best.

Make a Difference with education, and be the best.
Many studies reveal a huge gap between theory and practice in teacher education, leading to serious doubts concerning the effectiveness.
Powered by Blogger.

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

How you can get top grades, to get a best job.

How you can get top grades, to get a best job.

About

Featured Posts

Featured Posts

Featured Posts

Popular Posts

Popular Posts

Schools In Punjab To Have Tablets For Replacing Books


بچے کتابوں کو بھول جائیں۔ اب ذریعہ تعلیم ہوگا ٹیبلٹ
پنجاب حکومت سکولوں میں نیا نظام متعارف کرا رہی ہے جس کی بدولت طلباء بھاری بستوں سے نجات پا سکیں گے
صوبے میں اعلیٰ معیار تعلیم کے لیے پنجاب حکومت ایک نئے نظام تعلیم کو متعارف کرا رہی ہے۔ اس میں طلباء کو بھاری بستے اور کتابیں اٹھانے کی بجائے سارا تعلیمی مواد ایک ٹیبلٹ میں دستیاب ہوگا۔
ای لرن پراگرام کے پہلے حصے میں رواں مالی سال میں صوبے کے 20 ہزار سکولوں میں ڈیجیٹل مواد کے ساتھ جدید ترین ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں گے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اس سارے پراجیکٹ میں پنجاب حکومت کی معاونت کرے گا۔ پی آئی ٹی بی  کی زیر نگرانی ماہر اساتذہ  اور 150 طلبا، جو انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب کیے گئے ہیں،تعلیمی مواد کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کریں گے۔
پروگرام منیجر کاشف فاروق کے مطابق انہوں نے محکمہ تعلیم کے اشتراک سے کتابوں کے مواد کو دوبارہ لکھا ۔ اس سارے عمل میں انہیں 15 ہزار غلطیاں  بھی ملیں۔ ان غلطیوں کو ڈیجیٹل فارمیٹ اور اور کتابوں کے آئندہ ایڈیشنوں میں درست کر دیا جائے گا۔
طلبا کے لیے جو تعلیمی مواد تیار کیا جا رہا ہے اس میں 2ڈی اور 3ڈی ویڈیوز بھی شامل ہیں جن سے طلباء کو پڑھنے  میں کافی آسانی ہوگی ۔پی آئی ٹی بی تمام ڈیجیٹل  ڈیٹا ایک مرکزی کمپیوٹر میں  اور سکولوں میں قائم لیب کے کمپیوٹر میں رکھے گا ، جس سے ڈیٹا تک آن لائن اور آف لائن رسائی بہت آسان ہوگی۔
پی آئی ٹی بی نے ان جدید ترین ٹیبلٹ سے تعلیم دینے کے لیے صوبے کے  50 ہزار اساتذہ کو بھی تربیت دی ہے۔ان اساتذہ کو ایک مخصوص ٹیبلٹ دیا جائے گا جس میں ایک پراجیکٹر بھی ہو گا۔ اس پراجیکٹر سے دیوار  یا کسی بھی سطح پر 50 انچ تک کے ڈسپلے پر طلباء کو تعلیم دی جا سکے گی۔
ان ٹیبلٹ کی تیاری کے لیے حکومت مختلف کمپینوں سے رابطے میں ہے  جو ایسے پراجیکٹر والے واٹرپروف اور “جھٹکا” پروف ٹیبلٹ تیار کر سکے ۔   
پہلے مرحلے پر یہ ٹیبلٹ چھٹی سے دسویں کلاس  تک   کے طلباء کو  میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔پنجاب حکومت اس سے پہلے بھی لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن سکیم متعارف کرا چکی ہے۔ ٹیبلٹ کے ذریعے تعلیم  دینا لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن سے بھی بڑا منصوبہ ہے۔ حکومت کا اراد ہ ہے کہ جلد ہی اس منصوبے کو کالج کی سطح تک پھیلایا جائے۔

Share This:

Post Tags:

Jillur Rahman

I'm Jillur Rahman. A full time web designer. I enjoy to make modern template. I love create blogger template and write about web design, blogger. Now I'm working with Themeforest. You can buy our templates from Themeforest.

No Comment to " Schools In Punjab To Have Tablets For Replacing Books "

  • To add an Emoticons Show Icons
  • To add code Use [pre]code here[/pre]
  • To add an Image Use [img]IMAGE-URL-HERE[/img]
  • To add Youtube video just paste a video link like http://www.youtube.com/watch?v=0x_gnfpL3RM