News Ticker

Menu

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.

Sometimes you need advice, Ask a teacher to solve your problems.
But the system can sometimes be confusing or intimidating. Who should you talk to if you have a question or problem?

Make a Difference with education, and be the best.

Make a Difference with education, and be the best.
Many studies reveal a huge gap between theory and practice in teacher education, leading to serious doubts concerning the effectiveness.
Powered by Blogger.

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

Putting Children First. Preparing Children For Success In Life

How you can get top grades, to get a best job.

How you can get top grades, to get a best job.

About

Featured Posts

Featured Posts

Featured Posts

Popular Posts

Popular Posts

لڑکوں، لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر مشہور و مقبول ہونے کے 14نکات



لڑکوں، لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر مشہور و مقبول ہونے کے 14نکات
پانچ ہزار میں سے کم سے کم تین ہزار فرینڈ صنف نازک کو بنائیں، ایک ہزار مشہور شخصیات کو اور ایک ہزار چوّل لازمی فرینڈ بنائیں۔ ( آپ کی ریکوئسٹ قبول ہونے کی وجہ بھی آخر ی ہے)


(1)خوامخواہ کی چیزیں، اِدھر اُدھر کی فضولیات ہر کسی کو ٹیگ کریں۔

(2)مولویوں کی برائیاں کریں، ان کے رنگین قصوں کو گاہے بگاہے اچھالیں، حوروں سے چھیڑ چھاڑ کریں۔

(3) لڑکیوں کی حمایت کریں، عورتوں کی طرفداری کریں( جن حضرات کی بیگمات بھی فیس بک استعمال کرتی ہیں وہ اس طریقے کونظر انداز کریں)۔
(4)زیادہ سے زیاہ لائک حاصل کرنے کیلئے ان لوگوں کو دوست بنائیں جو ہر وقت فیس بُک پر گرین سگنل دے کر بیٹھے ہوتے ہیں۔
(5)پانچ ہزار میں سے کم سے کم تین ہزار فرینڈ صنف نازک کو بنائیں، ایک ہزار مشہور شخصیات کو اور ایک ہزار چوّل لازمی فرینڈ بنائیں۔ ( آپ کی ریکوئسٹ قبول ہونے کی وجہ بھی آخر ی ہے)
(6)فیوریٹ کے بدلے فیوریٹ، لائیک کے بدلے لائیک، کمنٹ کے بدلے کمنٹ، فالو کے بدلے فالوکریں۔
(7)ڈائجسٹ چٹکلے، بچوں کے رسالوں سے کام کی باتیں اور گوگل پر اُردو شاعری سے کاپی پیسٹ کریں۔
(8)کسی کاغذی تنظیم کا رُکن بن جائیں، ہوسکے تو خود ہی کوئی این جی او بنا کر صدر یا چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیں۔
(9)ہر ہفتے کسی بھی مشہور شخصیت یا مہنگی گاڑی کے ساتھ تصویر بنواکر کم سے کم 100لوگوں کو ٹیگ کریں۔
(10)کسی بھی مہنگے ہوٹل یا ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہوکر دانتوں میں تیلی مارتے ہوئے تصویر بنا کر اَپ لوڈ کریں۔
(11)دوست کی پھوپھی کے ولیمے میں بنائی گئی تصویر لازمی شیئر کریں۔ تصویر بنواتے وقت کسی سے کوٹ اُدھار لے لیں۔
(12)ہر مہینے میں ایک بار طبیعت خراب ہونے کا اسٹیٹس لازمی دیں۔
(13) ہر دو ماہ بعد کسی نہ کسی رشتے دار کی موت کی خبر ضرور دیں، اس سے دوستوں کی توجہ کا پتہ چلتا ہے۔
(14)فارغ وقت میں فیس بُک کے دوستوں سے کسی بھی حوالے سے مشورہ مانگیں اور اس شغل سے ٹائم پاس کریں۔


##


لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر شہرت کے 14راز

(1)ہر تین دن بعد فیلنگ afsurda، پانچویں دن happy، اوردس دن بعد headacheدیں۔

(2)پانچ ہزار فرینڈز میں سے چار ہزار لڑکوں کو دوست بنائیں، کیونکہ یہی ہر تصویر پر واہ واہ اور ہر غم میں آہ آہ کرتے ہیں۔
(3) نامور شعراء کی شاعری اپنی تصویر کے ساتھ لگا کر شیئر کریں۔
(4)چاہے چنگ چی میں سفر کریں، لیکن ٹریولنگ Vitz پر لکھیں۔
(5)اپنی کلوز فرینڈز کو کبھی فیس بُک پر فرینڈز نہ بنائیں۔ یہ آپ کی شہرت دیکھ کر آپ کا تمام کچا چٹھا کھول سکتی ہیں۔
(6)کسی مشہور ایکٹر، ماڈل کو دوست نہ بنائیں ، کیونکہ آپ سے زیادہ کوئی خوبصورت نہیں ہے۔
(7)صبح اٹھ کر گوگل سے اچھے سے ناشتے کی تصویر اٹھا کر اپ لوڈ کریں اور بعد میں آرام سے چائے پاپے سے ناشتہ کرلیں۔
(8)گھر میں غلطی سے کوئی اچھی ڈش بن جائے تو اس کی تصویر لازمی شیئر کریں۔
(9) رشتہ داروں کی شادیوں میں جاکر مختلف اینگل سے تصویریں بنوائیں اور ایک ایک کرکے اَپ لوڈ کریں، ایک ساتھ شیئر کرنے کی غلطی نہ کریں۔
(10) بغیر نام لیے کسی فرینڈ کی فرضی شکایت کا لکھ دیں اور دوستوں سے رائے پوچھیں۔یقین کریں بہت مزا آئے گا، سب کے خلوص کا پتہ چلتا ہے اس طرح۔
(11)کوئی بھی نئی فلم دیکھتے ہوئے لازمی دوستوں کو بتائیں کہ watching movie .......،خالی جگہ پر فلم کا نام دیں۔
(12)کسی دوسری لڑکی کو لائک نہ کریں، نہ کمنٹ دیں۔ اگر کمنٹ دینا ضروری ہو تو ایسا دیں جو سامنے والی کے تن بدن میں آگ لگادے۔
(13)روزانہ دس سے زیادہ لوگوں کو کمنٹ یا لائک نہ کریں کیونکہ پرائے لڑکوں کو زیادہ فری کرنے سے نقصان اپنا ہوتا ہے اور پھر قدر بھی نہیں رہتی۔
(14)چاہے محلے کی دکان سے انڈے لینے جائیں لیکن فیس بُک پر شاپنگ کا اسٹیٹس دیں۔

Share This:

Post Tags:

Jillur Rahman

I'm Jillur Rahman. A full time web designer. I enjoy to make modern template. I love create blogger template and write about web design, blogger. Now I'm working with Themeforest. You can buy our templates from Themeforest.

No Comment to " لڑکوں، لڑکیوں کیلئے فیس بُک پر مشہور و مقبول ہونے کے 14نکات "

  • To add an Emoticons Show Icons
  • To add code Use [pre]code here[/pre]
  • To add an Image Use [img]IMAGE-URL-HERE[/img]
  • To add Youtube video just paste a video link like http://www.youtube.com/watch?v=0x_gnfpL3RM