School Students to get Solar Panels Under 3rd Phase Of Ujala Scheme
سکول کے طلباء کو مزید سولر پینل دینے کی تیاریاں
اجالا پروگرام کے تیسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلباء کو مفت سولر پینل دئیے جائیں گے۔
حکومت پنجاب نے چیف منسٹر اجالا پروگرام 2015 کے تحت صوبے کے ایک لاکھ طلباء کو مفت سولر پینل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سولر پینل صوبے میں واقع مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء کو دئیے جائیں گے۔
اس دفعہ سولر پینل دینے کے لیے میرٹ کافی کم رکھا گیا ہے۔ اب ایسے تمام طلباء جنہوں نے 60 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہونگے، وہ سولر پینل پا سکیں گے۔
اجالا پروگرام کے پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 10 ہزار طلباء کو سولر پینل دئیے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں 88 ہزار طلباء نے سولر پینل حاصل کیا۔
حکومت پنجاب عزم کیے ہوئے ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے شمشی ذرائع سے بجلی حاصل کرنے پر زیادہ توجہ دی جائےگی۔حکومت پنجاب عام افراد کو بھی سولر لیمپ دینے کا سوچ رہی ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں بہت سی سٹریٹ لائٹس کو بھی سولر پینل پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تمام .واٹرپیوریفیکیشن پلانٹس پر سولر پینل لگانے کی ہدایت کی ہے
No Comment to " School Students to get Solar Panels Under 3rd Phase Of Ujala Scheme "