خواتین طلبا ء اور ملازمین کو آسان اقساط پر سکوٹی دی جائیں گی
حکومت پنجاب نے سکوٹی بنانے کا کام چینی کمپنی کے سپرد کر دیالیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن اور سولر لیمپ کی فراہمی
کے بعد حکومت پنجاب نے خواتین طلباء اور ملازمین کے لیے آسان اقساط پر سکوٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت سب سے پہلے لاہور میں آزمائشی بنیادوں پر سکوٹی دی جائیں گی۔ اس کے بعد اس پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے دوسرے اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کا آغاز تو پچھلے سال مارچ 2014 میں کیا گیا تھا مگر اس پر مزید کام اب ہو رہا ہے۔اس پراجیکٹ کے لیے بنک آف پنجاب سے قرضہ لیا گیا ہے، قرض پر سود کی ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔اس کے علاوہ 2016 کے ترقیاتی بجٹ سے بھی اس پراجیکٹ کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔
ان سکوٹی کو چلانے کے لیے تربیت دینے کا کام بھی حکومت پنجاب کرے گی جبکہ یو ای ٹی اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ایسی سکوٹی ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسے خواتین آرام سے چلا سکیں۔ سکوٹی کے بنانے کا کام ایک چینی کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے جو 50 سی سی کی سکوٹی 80 ہزار روپے میں فراہم کرے گی۔
No Comment to " خواتین طلبا ء اور ملازمین کو آسان اقساط پر سکوٹی دی جائیں گی "