Enabling unemployed youth with training for foreign jobs
Provincial Minister Labor and Human Resources, Punjab, said that they are offering training to UN employed youth it will enable them to get foreign jobs.
Addressing a ceremony to distribute employment visas among successful 73 trainees from various districts of the province, mostly from southern Punjab, to work in Gulf Cooperation Council (GCC) countries. This training was organized and fundedby Punjab Skills Development Fund (PSDF) and Malsol Technical Training Services imparted this training.
The Secretary of Labour and HR, Ali Sarfaraz, member Skills Development Board and MPA Saira Iftikhar, Chief Operating Officer PSDF Ali Akbar Bosan, CEO Mansol Technical Training Services Abdul Khaliq Khan, Officers from PSDF, Labour and HR Department, Industrialist and labourers attended the ceremony. Speaking on the occasion, Raja Ashfaq Sarwar said that the event marks a significant milestone in exporting labour from Punjab Province to GCC countries as it follows the vision of Chief Minister Punjab Muhammad Shehbaz Sharif to impart skill training to two million youth of the province till 2018 under Punjab Growth Strategy Programme.
He further said that Punjab Government appreciates the role of public and private sector’s skill training institutes including PSDF to provide skill training to the unemployed youth of the province for elimination of poverty. Raja Ashfaq Sarwar apprised the participants that Punjab Government has targeted to get a fair share of labour export in FIFA World Cup 2022 and Dubai Expo 2020 by upgrading training institutes in Public Sector and remodeling syllabus of these institutes according to the demand of these countries.
COO PSDF Ali Akbar Bosan said that his institute has funded to provide latest skill training to more than 1,11000 youth of the province by its funds with the help of UK AID and World Bank. He said that PSDF has expended its training programmes throughout the Punjab and has fixed the target of providing skill training to 65000 youth every year.
Ali Akbar Bosan said that more than 25000 students are getting different skills training in 150 public and private training institutes, presently while more than 170 industrial skills units are registered with PSDF and data of the trained graduates is shared with them on regular basis so as to ensure their job opportunities in local and foreign industry.
لاہور ( کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرورنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے بے روزگار نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کر کے انہیں اندرون و بیرون ملک ملازمت کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF)کے مالی تعاون سے 73نوجوانوں کو نجی تربیت فراہم کرنے والے ادارے سے ٹریننگ کی تکمیل کے بعدملازمت کے لیے ابوظہبی بھجوایا جارہاہے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام تربیت مکمل کرنے والے گرایجویٹس میں ایمپلائمنٹ ویزہ تقسیم کرنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری لیبر علی سرفراز ، ممبر سکلز ڈویلپمنٹ بورڈ و ایم پی اے سائرہ افتخار ، چیف آپریٹنگ آفیسرپی ایس ڈی ایف علی اکبر بوسن ، سی ای او میل سول ٹیکنیکل ٹریننگ سروسز عبدالخالق کے علاوہ مختلف صنعتی اداروں کے مالکان ، مزدور تنظیموں کے نمائندوں ، تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں اور والدین نے تقریب میں شرکت کی۔ راجہ اشفاق سرور و دیگر شرکاء نے گرایجویٹس میں ایمپلائمنٹ ویزہ بھی تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محنت نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب گروتھ سٹریجی 2018ء کے تحت 20لاکھ نوجوانوں کو جدید دور اورملکی و غیر ملکی صنعتوں کی ڈیمانڈ کے مطابق فنی تربیت کے لیے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈودیگر ادارے نجی شعبے کے تعاون سے بھرپور اقدامات کررہے ہیں تاکہ بے روزگاری وغربت کا خاتمہ اور زر مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ 2022ء اور دبئی ایکسپو 2020ء کے لیے خلیجی ممالک کو ہنر مند افرادی قوت کی ایکسپورٹ کے لیے پنجاب بھر کے نوجوانوں کو جدید تربیت دی جارہی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ علی اکبر بوسن نے کہا کہ ادارے نے یوکے ایڈ اور ورلڈ بنک کے مالی تعاون سے اب تک ایک لاکھ11ہزار سے زائد نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام تربیتی پروگرامزکا دائرہ کار اب پورے پنجاب تک بڑھایا جاچکاہے اور اس وقت 150نجی و سرکاری تربیتی اداروں میں25ہزار سے زائد طلباء و طالبات جدید فنون کی تربیت کررہے ہیں جبکہ ہر سال 65ہزار افراد کو تربیت فراہم کا ہدف مقرر کیا گیاہے نیز 170سے زائد صنعتی ادارے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن کے ساتھ تربیتی یافتہ گرایجویٹس کا ڈیٹا شیر کر کے ان کی اندرون و بیرون ملک ملازمت یقینی بنائی جارہی ہے۔ سیکرٹری لیبر علی سرفراز نے کہا کہ حکومت پنجاب تربیت حاصل کرنے والے گرائجویٹس کی بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفکیشن اورخلیجی ممالک میں لیبر ایکسپورٹ کے لیے موثر لائحہ عمل پر عملدرآمد کررہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے والے نجی تربیتی اداروں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب بے روزگار کے خاتمے کے لیے ان اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہے گی.
No Comment to " Enabling unemployed youth with training for foreign jobs "